Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم میں شامل آصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کر گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سمیت مختلف سیاسی اور سماجی رہمناؤں اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ آصف علی کی کمسن بیٹی کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور انھیں علاج کے لیے امریکہ منتقل کیا گیا تھا۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ آصف علی کے ساتھ جو ہوا اس پر دکھ ہے، پوری ٹیم اور کرکٹ بورڈ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری دعائیں آصف علی اور ان کی فیملی کے ساتھ ہیں، اللہ انھیں صبر عطا فرمائے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ آصف علی کی فیملی کو اس مشکل وقت میں ہمت دے۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بچی کی وفات پر گہرا دکھ ہے اور والدین کے لیے بہت مشکل وقت ہے۔ ویمن کرکٹر ثناء میر نے بھی آصف علی سے اظہارِ تعزیت کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے اپنی اور اپنی پوری فیملی کی جانب سے آصف علی سے تعزیت کی۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، محمد عامر، شاہد آفریدی، راشد لطیف اور وقار یونس سمیت دیگر موجودہ و سابق کرکٹرز نے آصف علی سے اظہار ہمدردی کی۔