Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پانچ سال کی سزا کاٹنے والے فاسٹ بولر محمد عامر 2011 اور 2015 کا ورلڈکپ نہیں کھیل سکے تھے لیکن ان کا عالمی کپ کھیلنے کا خواب اس بار پورا ہو جائے گا۔ ابتدائی طور پر محمد عامر کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا لیکن ناتجربہ کار بولنگ کی وجہ سے انھیں ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
محمد عامر نے ٹیم میں منتخب کیے جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ فخر ہے پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بنا۔ محمد عامر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ورلڈکپ میں اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
سپورٹ کرنے پر فاسٹ بولر نے شائقین سمیت تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے انگلینڈ کی سرزمین پر کھیلے جانے والی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف میچ وننگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔