Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ میں بولرز کی خراب پرفارمنس کے باعث وہاب ریاض کی قسمت کھل گئی اور اب وہ ورلڈکپ کھیلنے کی ہیٹ ٹرک کرنے جا رہے ہیں۔ 2011 میں وہاب ریاض پہلی مرتبہ ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہوئے اور انھوں نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیلے۔ ان پانچ میچز میں وہاب ریاض نے 8 وکٹیں حاصل کیں جس میں بھارت کے خلاف ہونے والے سیمی فائنل میں ان کی پانچ وکٹیں بھی شامل ہیں۔
2015 کے ورلڈکپ میں وہاب ریاض کی پرفارمنس شاندار رہی۔ انھوں نے ایونٹ میں 7 میچز کھیلے اور 16 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ وہاب ریاض کی انگلینڈ میں پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے تو وہ کچھ خاص نظر نہیں آ رہی۔ انھوں نے انگلینڈ میں سات ون ڈے میچز کھیلے اور 96.25 کی اوسط سے صرف 4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
وہاب ریاض نے ٹیم میں شمولیت کے بعد کہا کہ میں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور عالمی کپ میں اچھی پرفارمنس دینے کی بھرپور کوشش کروں گا جبکہ سپورٹ کرنے پر اپنے مداحوں سے اظہار تشکر بھی کیا۔