Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی ورلڈکپ اسکواڈ میں وہاب ریاض اور محمد عامر کی شمولیت نے کئی سوال کھڑے کر دیے۔ وہاب ریاض نے گزشتہ دو سال سے پاکستان کی جانب سے ون ڈے میچ نہیں کھیلا۔ وہاب ریاض ورلڈکپ کے ابتدائی 23 کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھے اور نہ ہی وہ اس 17 رکنی ٹیم کا حصہ تھے جس نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلی۔
وہاب ریاض نے چار جون 2017 کو اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا۔ اگر آخری دس میچوں میں ان کی کارکردگی دیکھی جائے تو انھوں نے 8 وکٹیں لیں جہاں ان کی بولنگ اوسط 68.62 کی رہی۔
محمد عامر کو بھی ورلڈکپ ٹیم میں شامل کرنے کی شرط یہ تھی کہ وہ انگلینڈ کی خلاف اچھی کارکردگی پیش کریں مگر وہ فٹنس مسائل کے باعث سیریز نہیں کھیل سکے۔ محمد عامر اپنے آخری 14 میچوں میں صرف پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور آصف علی کو ان کی انگلینڈ کیخلاف بہتر پرفارمنس کی بنیاد پر ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔