Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر فاسٹ بولر جنید خان نے ٹویٹر پر انوکھا احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ جنید خان ورلڈکپ 2011 کی ٹیم میں شامل ہوئے مگر وہ کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ 2015 کے میگا ایونٹ سے قبل جنید خان انجری کا شکار ہو گئے تھے جس وجہ سے انھیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
اب 2019 کے عالمی کپ میں انھیں اسکواڈ کا حصہ بنا کر ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا اور اس ساری صورتحال پر جنید خان کا صبر جواب دے گیا۔ انھوں نے ٹویٹر پر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے منہ پر ٹیپ لگی تصویر اپلوڈ کر دی۔ جنید خان نے کہا کہ وہ کچھ نہیں کہنا چاہتے بس اتنا کہوں گا کہ سچ کڑوا ہوتا ہے۔
جنید خان کو انگلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز میں موقع دیا گیا۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں انھوں نے آٹھ اوورز میں 57 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔ چوتھے ون ڈے میچ میں انھوں نے دس اوورز میں 85 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ جنید خان کی عمر 29 برس ہو چکی ہے اور شاید یہ ورلڈکپ کھیلنے کا ان کے پاس آخری موقع تھا۔