Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے ویرات کوہلی نے گزشتہ برسوں میں جس طرح شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے وہ اپنی گیم کو ایک الگ ہی مقام پر لے گئے ہیں اور خاص بات یہ ہے کہ انھوں نے یہ مقام حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ وقت بھی نہیں لیا۔ راہول ڈریوڈ نے کہا کہ ویرات کوہلی جو ریکارڈ بنا رہے ہیں وہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے توڑنا بہت مشکل ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں 49 سنچریاں اسکور کی ہوئی ہیں اور کچھ سال پہلے ایسا لگتا تھا کہ یہ ریکارڈ ٹوٹنے میں بہت لمبا عرصہ درکار ہے لیکن ویرات کوہلی اب تک 41 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں اور انہیں یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 8 سنچریاں درکار ہیں۔
راہول ڈریوڈ نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کی خاص بات یہ ہے کہ اگر کسی سیریز میں وہ توقعات کے مطابق کارکردگی پیش کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو اگلی مرتبہ وہ پہلے سے بھی زیادہ بہتر بیٹسمین بن کر سامنے آتے ہیں۔