Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی، اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو انگلش شائقین سے بچانے کیلئے بول پڑے ہیں۔ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا کاٹنے والے اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ورلڈکپ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
آل راؤنڈر معین علی نے انگلش شائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے ورلڈکپ میں اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو ذاتی طور پر تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
معین علی کہتے ہیں کہ میں چاہتا ہوں میدان میں جو شائقین کرکٹ دیکھنے کے لیے آئیں وہ ان دونوں کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ تنازع کے حوالے سے تنقید کرنے کے بجائے میچز سے لطف اندوز ہوں۔
انھوں نے کہا کہ غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے، اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر اپنی غلطی کی سزا بھگت چکے ہیں اور ان پر مزید تنقید کرنے کا کوئی جواز نہیں، امید ہے شائقین ورلڈکپ میں اسمتھ اور وارنر کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کریں گے۔