Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مشتاق احمد ویسٹ انڈیز ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے گزشتہ روز انگلینڈ روانہ ہو گئے۔ مشتاق احمد ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ انگلینڈ روانہ ہونے سے قبل مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تعلقات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بہترانداز میں پوری کروں۔
قومی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ بولنگ کا شعبہ پاکستان ٹیم کے لیے پریشان کن ہے، انگلینڈ کی پچز کی مناسبت سے دو اسپنرز کھلانے ہوں گے۔ سابق اسپنر نے کہا کہ بیٹسمین تو رنز کر رہے ہیں مگر انھیں اپنے اسٹرائیک ریٹ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ بابر اعظم قومی ٹیم کے اہم بیٹسمین ہیں، انھیں تسلسل کے ساتھ کارکردگی پیش کرنی ہو گی۔