انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کے بیٹسمینوں نے کھل کر رنز بنائے جبکہ بولرز کی خوب پٹائی ہوئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان صرف ایک چیز کا تھا اور وہ فیلڈنگ تھی۔ انگلینڈ کے فیلڈرز نے میدان میں جہاں بولرز کا بھرپور ساتھ وہیں پاکستانی فیلڈرز کے ہاتھ پاؤں پھولے نظر آ رہے تھے۔ قومی ٹیم کے فیلڈرز نے کئی کیچز ڈراپ کیے، آسانی سے رنز بننے دیے جس وجہ سے بولرز کا اعتماد کو چوٹ پہنچی۔ اگر فیلڈرز بہتر فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے تو میچوں کے نتائج مختلف ہو سکتے تھے۔ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے بھی ٹیم کی فیلڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مکی آرتھر نے تسلیم کیا کہ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرق صرف فیلڈنگ کا تھا۔ انھوں نے کہا کہ میں پاکستان کی فیلڈنگ کی وجہ سے پریشان ہوں کیونکہ جب سے میں کوچ بنا ہوں میں نے اس میں بہتری لانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔