Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی نے کرکٹ کے میدان میں قدم رکھتے ساتھ ہی کئی ریکارڈز اپنے نام کیے اور اب وہ میدان سے باہر بھی ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کچھ روز قبل اپنی کتاب "گیم چینجر" کی رونمائی کی تھی اور اس کتاب نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ "گیم چینجر" کرکٹ کیٹگری میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بن گئی ہے، یہ پاکستان اور میرے مداحوں کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ سچ ہمیشہ غالب آتا رہے گا۔ سابق کپتان نے کتاب کے منصف وجاہت سعید خان اور پبلشرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ گیم کو بدل دو اور "گیم چینجر" پڑھو۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں ماضی کی کئی باتوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور سابق کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔