Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کی ورلڈکپ ٹیم میں فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کا شامل نہیں کیا گیا تھا جس کے بعد انھوں نے کچھ عرصے کے لیے خاموشی اختیار کر لی لیکن دو روز قبل ان کا صبر جواب دے گیا اور انھوں نے ٹیم میں شامل نہ ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے جوش ہیزل ووڈ کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے پچھلے کچھ عرصے سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی تھی جس وجہ سے انھیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
جسٹن لینگر نے کہا کہ انھوں نے پچھلے 18 ماہ میں محدود اوورز کی کرکٹ میں صرف 6 میچز کھیلے ہیں، وہ انجری سے صحتیاب ہو کر ابھی نیٹس میں واپس آئے ہیں لیکن ان کے پاس وقت بہت کم تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ اچھے بولر ہیں لیکن ان کی انجری کا وقت اچھا نہیں تھا۔