Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ کی حتمی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جس میں وہاب ریاض کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہاب ریاض ورلڈکپ کے لیے منتخب ہونے والے ابتدائی 23 کھلاڑیوں اور دورہ انگلینڈ کے لیے جانے والی 17 رکنی ٹیم کا بھی حصہ نہیں تھے۔
انضمام الحق ماضی میں وہاب ریاض سے متعلق کہتے تھے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بعد سے ہمارے ورلڈکپ پلان کا حصہ نہیں ہیں کیونکہ باقی بولرز ان سے بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
انضمام الحق نے اب وہاب ریاض کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت تجربہ کار بولر ہیں، وہ ریورس سوئنگ کرنا جانتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ نئی گیند کے ساتھ ساتھ پرانی گیند کو زبردست انداز میں استعمال کرتے ہیں۔ چیف سلیکٹر کے علاوہ ہیڈکوچ مکی آرتھر نے بھی وہاب ریاض سے متعلق کہا تھا کہ وہ کافی عرصے سے ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں میچز نہیں جتوا رہے۔