Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان ٹیم کے ہیڈکوچ فل سمنز نے ورلڈکپ کے بعد ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فل سمنز نے دسمبر 2017 میں افغانستان ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور انھوں نے افغانستان کے ساتھ اپنا کنٹریکٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فل سمنز کا کہنا تھا کہ مجھے افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معاہدے میں توسیع کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے اس بارے میں سوچا لیکن میں نے افغان بورڈ کو نوٹس دے دیا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد یہ ذمہ داری مزید نہیں نبھا سکتا۔
فل سمنز کی کوچنگ میں کھیلنے والی افغان ٹیم نے ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں فتح حاصل کر کے میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کی تھی۔ ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں افغانستان نے ویسٹ انڈیز کی مضبوط ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ ورلڈکپ میں افغانستان اپنا پہلا میچ یکم جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔