Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کھیلنا میرا اور میرے والد کا خواب تھا، یہ موقع ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ وہاب ریاض نے کہا کہ جو مجھے سفارشی کہہ رہے ہیں ان سے کہوں گا کہ اب میرے لیے دعا کریں۔
فاسٹ بولر نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے خواب آ ریے تھے کہ کبھی سرفراز، کبھی مکی آرتھر سے مل رہا ہوں جبکہ مجھے یہ بھی خواب آیا تھا جس میں انضمام الحق کہہ رہے تھے کہ آپ ورلڈکپ کھیلنے جا رہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے میرا خواب پورا کیا اور کوشش کروں گا کہ اچھا پرفارم کروں۔
انھوں نے کہا کہ مکمل فٹ ہوں اور اگر فٹنس ٹیسٹ لیا بھی گیا تو کوئی فرق نہیں پڑتا، ٹیم سے باہر رہتے ہوئے بھی اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دی۔ وہاب ریاض نے ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میگا ایونٹ میں بھی گزشتہ ورلڈکپ والی پرفارمنس دوں گا۔
انگلینڈ کی کنڈیشنز کے حوالے سے وہاب ریاض نے کہا کہ اندازہ ہے انگلینڈ کی پچز خشک ہیں، یارکرز اور ریورس سوئنگ سے بولرز کو فائدہ ہو گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے کسی بیٹسمین نے تنگ کیا تو 2015 والا انداز اختیار کروں گا۔