Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جارح مزاج بیٹسمین عمر اکمل کا پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ ورلڈکپ اسکواڈ سرفراز احمد کی قیادت میں متوازن ہے اور ان سے اچھی پرفارمنس کی امید ہے۔ عمر اکمل نے ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں وہاب ریاض، محمد عامر اور آصف علی کو بھی مبارکباد پیش کی۔
عمر اکمل نے عوام سے اپیل کی کہ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کو سپورٹ کیا جائے۔ واضح رہے کہ عمر اکمل بھی ورلڈکپ پلان کا حصہ تھے۔ انھیں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں موقع بھی دیا گیا مگر وہ اپنی پرفارمنس سے کپتان اور مینجمنٹ کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے۔ ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہونے جا رہا ہے۔