Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم میں ہونے والے ردوبدل سے شاہد آفریدی بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اب ورلڈکپ اسکواڈ مکمل ہو چکا ہے، وہاب ریاض اور محمد عامر تجربہ کار بولرز ہیں جبکہ شاداب خان کی واپسی سے قومی ٹیم کی بولنگ مضبوط ہو گئی ہے جس کے اثرات ورلڈکپ میں واضح طور پر دکھائی دیں گے۔
شاہد آفریدی نے بیٹسمینوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن پہلے ہی اچھا پرفارم کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب چونکہ بہتر بیٹسمین اور بولرز موجود ہیں اس لیے شکست کے بعد کسی بہانے کی گنجائش نہیں ہو گی۔
شاہد آفریدی نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ورلڈکپ ٹیم کے اعلان کے موقع پر بھی شاہد آفریدی نے محمد عامر اور وہاب ریاض کے لیے آواز بلند کی تھی۔