Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے نئے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو انگلینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ جوفرا آرچر نے اپنے پہلے ورلڈکپ میں اپنا ہدف مقرر کر لیا ہے۔ دیگر بولرز کی طرح جوفرا آرچر کی بھی یہ ہی کوشش ہو گی کہ موجودہ نمبر ون بیٹسمین ویرات کوہلی کو آؤٹ کریں۔ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں میرا مشن بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنا ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں بھی ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کا موقع نہیں مل سکا تھا مگر کوشش ہو گی کہ ورلڈکپ میں ایسا نہ ہو۔ اس کے علاوہ جوفرا آرچر نے ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بیٹسمین کرس گیل کی وکٹ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیم میں جوفرا آرچر کو آخری لمحات میں ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔