Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ میں جوفرا آرچر کے منتخب ہونے کے بعد تین بڑی لیگز کی ٹیمیں آپنے سامنے آ گئیں۔ آئی پی ایل کی ٹیم راجستان رائلز، بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز اور انگلش کاؤنٹی کی ٹیم سسیکس جوفرا آرچر کی دعویدار نکلیں۔
جوفرا آرچر کی ورلڈکپ ٹیم میں سلیکشن کے بعد راجستھان رائلز نے فاسٹ بولر کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ہماری تیز رفتار بولنگ مشین کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ اس کے بعد انگلش کاؤنٹی کی ٹیم سسیکس نے طنزیہ انداز میں اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہمارے تیز رفتار بولر؟
اسی ٹوئیٹ میں بگ بیش لیگ کی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز نے بھی کچھ کہے بغیر ہنسنے والا کارٹون بنا کر اپنا حصہ ڈالا۔ اس تمام صورتحال پر جوفرا آرچر بھی چپ نہ رہ سکے۔ انھوں نے تینوں ٹیموں سے کہا کہ آرام سے کھیلیں۔ یاد رہے جوفرا آرچر انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں سسیکس، آئی پی ایل میں راجستھان رائلز اور بی بی ایل میں ہورباٹ ہریکینز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔