Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کی ورلڈکپ کِٹ کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ کِٹ کی رونمائی گزشتہ روز انگلینڈ میں ہوئی۔ گہرے اور ہلکے سبز رنگ کی کِٹ پر سفید رنگ سے پاکستان لکھا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کے نام اور نمبرز بھی سفید رنگ کے ساتھ پرنٹ کیے گئے ہیں۔ بائیں کندھے پر پاکستانی اسٹار جبکہ دائیں کندھے پر ورلڈکپ کا لوگو نمایاں ہے۔
پی سی بی نے نئی کِٹ کو زبردست انداز میں پیش کیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں کھلاڑی نئی کٹ کے دیدار کیلئے ڈریسنگ روم کا رخ کر رہے ہیں۔ گرین کِٹ دیکھ کر کپتان سرفراز احمد سمیت تمام کرکٹرز کے چہروں پر خوشی جھلک رہی تھی۔ ورلڈکپ 30 مئی سے شروع ہو گا اور پاکستان پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی نئی کِٹ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر شائقین نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ اور امید ظاہر کی کہ پاکستان ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کرے گا۔