Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ روز بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ہیڈکوچ روی شاستری نے پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے میڈیا کو ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ ورلڈکپ میں یزوندر چہل اور کلدیپ یادیو ہماری ٹیم کے لیے بہت اہم ہوں گے کیونکہ دونوں اسپنرز نے گزشتہ کچھ عرصے سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔
آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں کلدیپ یادیو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہے تھے جس وجہ سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انھیں کچھ میچوں کے لیے ٹیم سے ڈراپ کر دیا تھا۔
بھارتی کپتان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلدیپ یادیو نے بہت کامیابی حاصل کی لیکن بعض اوقات چیزیں آپ کے حق میں نہیں جاتیں، خوشی کی بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ ایسا آئی پی ایل میں ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں کلدیپ یادیو اچھا پرفارم کریں گے لیکن اس کے لیے انھیں محنت کرنا پڑے گی۔