Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ کی حتمی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر منتخب ہونے والے ایلکس ہیلز، جو ڈینلے اور ڈیوڈ وِلے کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ جیمز ونس، لیام ڈاسن اور جوفرا آرچر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم سے ڈراپ ہونے پر فاسٹ بولر ڈیوڈ وِلے نے ٹویٹر پر اپنے بیٹے کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت افسردہ ہوں لیکن اپنی ٹیم کو سپورٹ کر رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ مثبت بات یہ ہے کہ میں ابھی بھی زندگی جی رہا ہوں۔
جو ڈینلے نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انگلینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر میں مایوس ہوں لیکن میری نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب ٹیم میں شامل ہونے والے جیمز ونس، لیام ڈوسن اور جوفرا آرچر کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔