Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ ورلڈکپ کے بعد سے پاکستان کے چار فاسٹ بولرز (عثمان خان شنواری، جنید خان، محمد عامر اور وہاب ریاض) کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو عثمان شنواری قومی ٹیم کے سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔ انھوں نے 19.32 کی بولنگ اوسط سے 28 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنید خان 36.4 کی بولنگ اوسط سے 35 شکار کیے اور دونوں ہی بولرز پاکستان کے ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
محمد عامر نے بھی 35 ہی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا لیکن ان کی بولنگ اوسط 39.2 کی رہی جبکہ رنز دینے کے معاملے میں وہ مشکل بولر ثابت ہوئے اور ان کا اکانومی ریٹ صرف 4.9 کا رہا۔
اس عرصے کے دوران وہاب ریاض نے 47.1 کی بولنگ اوسط سے 25 وکٹیں حاصل کیں۔ بولنگ اوسط کے اعتبار سے مہنگے ثابت ہونے والے وہاب ریاض اور محمد عامر پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہیں۔