Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں سال نیدرلینڈز، سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میں یورو ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منتظمین کے مطابق تین ہفتوں تک جاری رہنے والی یورو ٹی ٹوئنٹی لیگ 30 اگست سے شروع ہو گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ نمبرون ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین بابر اعظم اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی اس لیگ کا حصہ ہوں گے۔ شاہد آفریدی کو آئیکون کھلاڑیوں کی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کھلاڑی کی مارکی کیٹگری میں شامل ہوں گے۔
اس ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کی دو، دو ٹیموں حصہ لیں گی۔ چھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کا لیگ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں فائنل میچ میں 22 ستمبر کو ٹکرائیں گی۔