Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-4 سے شکست کے بعد اطلاعات سامنے آ رہی تھیں کہ ہیڈکوچ مکی آرتھر نے ٹیم میٹنگ کے دوران فاسٹ بولرز اور فلیڈرز کو ناقص کارکردگی پر جھاڑ پلائی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا پر آنے والی ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، مجھے نہیں سمجھ آ رہی کون یہ خبریں پھیلا رہا ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈکپ میں جانے سے پہلے ہمارے لیے یہ بہت اہم بات ہے کہ ہر ٹیم کے آخر میں آنے والے بیٹسمین بھی رنز اسکور کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر انگلینڈ کی ٹیم کی طرف دیکھا جائے تو ان کے بولرز بھی رنز اسکور کر رہے ہیں، ہمیں بھی ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ورلڈکپ میں بولرز کے رنز بھی بڑا اہم کردار ادا کریں گے۔