Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم نے برسٹل میں ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ برسٹل میں قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن ہوا۔ پہلے روز کھلاڑی بیٹنگ پریکٹس کرتے نظر آئے جبکہ انگلینڈ کے خلاف ناقص فیلڈنگ کے باعث ٹریننگ سیشن میں فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ بولرز بھی یارکرز کروانے کی پریکٹس کرتے رہے۔
دوسری جانب وہاب ریاض پاکستان سے انگلینڈ روانہ ہو چکے ہیں اور وہ آج ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ روانگی سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ دو سال بعد پاکستان ٹیم میں واپسی کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ 2011 میں سیمی فائنل اور 2015 میں کوارٹرفائنل تک جا سکے، امید ہے اس مرتبہ فائنل تک جائیں گے۔ وہاب ریاض نے مزید کہا کہ آج تک جو تجربہ حاصل کیا اس سے قومی ٹیم کو فائدہ پہنچانے کے لیے جان لڑا دوں گا۔