Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ICC Cricket World Cup 2019

کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاک-بھارت میچ کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مانچسٹر پولیس نے 16 جون کو ہونے والے روایتی حریفوں کے میچ کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس کی جانب سے میچ کے دوران مسلح پولیس کی تعیناتی کی جائے گی۔ گراؤنڈ کے آس پاس کے علاقے میں بھی پولیس الرٹ رہے گی۔
جتنے شائقین گراؤنڈ کے اندر ہوں گے اس سے زائد شائقین گراؤنڈ کے باہر بھی ہو سکتے ہیں اس لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پچیس ہزار کی گنجائش والے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں اس میچ کے لیے پانچ لاکھ سے زائد لوگوں نے اپلائی کیا تھا۔ بلیک میں اس میچ کے ٹکٹس تین ہزار پاؤنڈز میں فروخت ہو رہے ہیں۔