Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ ایںڈ ویلز میں شروع ہونے والے ورلڈکپ سے پہلے پاکستان ٹیم خراب فارم کا شکار نظر آ رہی ہے اور اس فارم سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو وارم اپ میچز میں لازم کامیابی درکار ہو گی۔ چیمپئنز ٹرافی 2017 فائنل کے بعد سے قومی ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے تو وہ انتہائی ناقص رہی ہے۔ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد 38 ایک روزہ میچز کھیلے اور صرف 15 میں کامیابی حاصل کیں۔
ان پندرہ میں سے 12 کامیابیاں زمبابوے، ہانگ کانگ، افغانستان اور سری لنکا جیسی کمزور ٹیموں کے خلاف تھیں۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقی جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف پاکستان نے 23 ون ڈے میچز کھیلے اور صرف تین میں ہی فتح مل سکی۔ ورلڈکپ میں جانے سے پہلے پاکستان ٹیم کو دس ون ڈے میچز میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان نے ٹاپ ٹیم کے خلاف آخری ون ڈے سیریز 2013 میں جیتی تھی۔