Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے باوجود ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی اچھی پرفارمنس کے لیے پرامید نظر آ رہے ہیں۔ مکی آرتھر بیٹسمینوں کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بیٹسمینوں نے اچھی پرفارمنس دی لیکن ابھی بھی اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ہیڈکوچ نے کہا کہ پریکٹس سیشن کے دوران فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور امید کرتا ہوں ورلڈکپ سے پہلے غلطیوں پر قابو پا لیں گے، محنت کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے اور ہم محنت کر رہے ہیں۔
انھوں نے قوم کو خوشخبر سناتے ہوئے بتایا کہ ٹریننگ سیشن کے دوران شاداب خان اور محمد عامر مکمل طور پر فٹ تھے اور دونوں مکمل ردھم میں نظر آئے۔ مکی آرتھر نے ورلڈکپ میں ریورس سوئنگ بولنگ کا کردار اہم قرار دیا۔