Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان اکتوبر میں سری لنکا کے دورہ پاکستان کے لیے پرامید ہیں۔ کراچی میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ سنگاپور میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے دوران سری لنکن کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے قائل کریں گے۔
وہاب ریاض اور محمد عامر کی شمولیت پر وسیم خان کا کہنا تھا کہ بورڈ سلیکشن کمیٹی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا تاہم میرے خیال میں انگلینڈ میں کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ایم ڈی پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ میں مکمل طور پر فلیٹ پچز ہیں اور فلیٹ پچز پر میڈیم پیسر نہیں چلتے اسی لیے شاید وہاب ریاض کو ترجیح دی گئی۔
محمد عامر کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ بڑے میچ کے بولر ہیں، دیگر بولرز کی پرفارمنس بھی اچھی نہیں رہی مگر صرف عامر پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔