Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے آغاز میں کچھ دن باقی ہیں۔ کئی سابق کرکٹرز پیشگوئی کر چکے ہیں کہ میگا ایونٹ میں ہائی اسکورنگ میچ ہوں گے اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی کا بھی یہی ماننا ہے مگر انھوں نے بولرز کو ساتھ ہی اس کا حل بھی بتا دیا ہے۔
بریٹ لی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بیٹسمینوں پر شارٹ گیندوں سے اٹیک کرنا فضول ہو گا جبکہ یارکرز دنیا کی کسی بھی پچ پر بولرز کیلئے سودمند ثابت ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کو اگر ورلڈکپ کا دفاع کرنا ہے تو بولرز کو بہت اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔
بریٹ لی نے مزید کہا کہ آسٹریلوی بولنگ لائن اپ بہت مضبوط ہے، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور مارکس اسٹوئنس تینوں بولرز یارکرز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے جوش ہیلزووڈ کو ورلڈکپ ٹیم میں منتخب نہ کرنے پر بھی تنقید کی۔