Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن سے ورلڈکپ کا مزید انتظار نہیں ہو رہا ہے۔ اوئن مورگن کہتے ہیں کہ ورلڈکپ کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔ میزبان ٹیم کو میگا ایونٹ کی سب سے فیورٹ ٹیم قرار دیا جا رہا ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فیورٹ کے ٹیگ سے ٹیم پر تھوڑا دباؤ ہے مگر اس دباؤ کو مثبت انداز میں استعمال کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ کنڈیشنز کو ہم سب سے زیادہ بہتر سمجھتے ہیں اور پوری ٹیم کی یہی کوشش ہے کہ گزشتہ چار سال میں جو کارکردگی پیش کی اسی پرفارمنس کا مظاہرہ ورلڈکپ میں بھی کریں۔
اوئن مورگن نے مزید کہا کہ ہمارے ورلڈکپ کے میچز آج سے بھی شروع ہو جائیں تو اس کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کر کے بہت اعتماد حاصل ہوا ہے۔