Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے پاکستانی ٹیم اس مرتبہ بھارت کو ورلڈکپ میں شکست دے کر تاریخ بدل دے گا۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے جو ٹیم منتخب کی گئی ہے وہ بہت مضبوط ہے۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے جس طرح قومی ٹیم نے دو سال قبل چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی اسی طرح کی کارکردگی ورلڈکپ میں بھی نظر آئے گی۔
ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 6 مرتبہ ہوا ہے جہاں پاکستان نے ایک بار بھی کامیابی حاصل نہیں کی۔ انضمام الحق نے کہا کہ یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ ورلڈکپ میں آج تک بھارت کیخلاف میچ نہیں جیت سکے۔
سابق کپتان بھارت کیخلاف چار ورلڈکپ میچز کھیل چکے ہیں۔ 1992 سے 2003 تک مسلسل چار ورلڈکپس میں بھارت کیخلاف میچ میں انضمام الحق ٹیم کا حصہ رہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ 1996 میں بھارت کے ہاتھوں ملی شکست کا غم انہیں آج بھی ہے۔