Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے ندا ڈار کی ریکارڈ ساز نصف سنچری اور عالیہ ریاض کی عمدہ اننگز کی بدولت مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز کا ہدف دیا۔ ندا ڈار نے 37 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزترین نصف سنچری کرنے والی ایشیا کی پہلی کھلاڑی بن گئیں جبکہ عالمی سطح پر یہ دوسری تیزترین نصف سنچری تھی۔
کپتان بسمہ معروف نے 37 رنز اسکور کیے جبکہ عالیہ ریاض نے 17 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی مگر 172 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں میزبان ٹیم کو کوئی مشکل پیش نہ آئی۔ اوپننگ بیٹسمین لیزیلے لی نے 30 گیندوں پر 61 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ پانچ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی ہے اور سیریز کا فیصلہ کن میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔