Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے لیے بھارتی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی۔ بھارتی ٹیم گزشتہ روز انگلینڈ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے روانہ ہونے سے قبل کھلاڑیوں کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جہاں بھارتی کھلاڑی ممبئی ایئرپورٹ پر اپنی پرواز کے لیے انتظار کرتے نظر آئے جبکہ ابھی بھارتی ٹیم نے لندن میں قیام کیا ہوا ہے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی، نائب کپتان روہت شرما اور دیگر کھلاڑیوں نے انگلینڈ پہنچ کر اپنی تصاویر ٹویٹر پر جاری کیں۔ ایک روزہ عالمی کپ کا آغاز انگلینڈ اینڈ ویلز میں 30 مئی سے ہو گا۔ کرکٹ کا یہ عالمی میلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔ بھارتی ٹیم کا شمار ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیموں میں ہو رہا ہے۔ بھارت اپنا پہلا میچ 5 جون کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گا۔