Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بیٹسمین کرس گیل کے مطابق بولرز ان کے خوف کا شکار ہیں مگر وہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ آپ بولرز یا حریف پلیئرز سے کیمرے پر میرے بارے میں پوچھیں تو وہ کہیں گے کہ ہمیں کوئی خوف نہیں ہے جبکہ یہی بات آف دی ریکارڈ پوچھی جائے تو کہا جائے گا ہمیں کرس گیل کا خوف ضرور ہے۔
ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ حقیقت یہی ہے کہ بولرز آج بھی ان سے ڈرتے ہیں۔ کرس گیل نے مزید کہا کہ مجھے چیلنجز سے محبت ہے اور فاسٹ بولرز کے چیلنجز ہر وقت لینے کو تیار ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈین ٹیم پوری تیاری کے ساتھ ورلڈکپ کھیلنے جا رہی ہے اور کامیابی کے لیے ڈریسنگ روم کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔