Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنی 32ویں سالگرہ انگلینڈ میں منائی۔ چھوٹی سی تقریب میں تمام کھلاڑیوں نے کپتان کی سالگرہ کا کیک کاٹا جس کی ویڈیو پی سی بی نے جاری کی۔ سرفراز احمد نے دنیا بھر سے سالگرہ کی ڈھیروں مبارکبادیں وصول کیں۔
وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیفی بھائی، آج کے دن ایک پیاری سی مسکراہٹ اپنے فینز کے لیے؟ آئی سی سی نے بھی سرفراز احمد کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور سرفراز کی چیمپئنز ٹرافی والی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا وہ دوسری ٹرافی بھی اٹھا سکیں گے؟
پی سی بی نے اپنے پیغام میں پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے انڈر-19 ورلڈکپ جیتا، 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی، پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں نمبرون ٹیم بنایا اور پی ایس کی ٹرافی بھی جیتی، ہمارے تمام فارمیٹس کے کپتان کو سالگرہ مبارک ہو۔
ان کی پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی اپنے کپتان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ عمر اکمل بھی اس دوڈ میں پیچھے نہیں رہے۔ انھوں نے سرفراز احمد کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ورلڈکپ جیتنے کی دعا بھی دی۔
شاداب خان نے بھی قومی ٹیم کے کپتان کے لیے دعائیہ کلمات کہے جبکہ کرکٹ ورلڈکپ اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹس پر بھی ان کی سالگرہ کی مناسب سے ویڈیوز اپلوڈ کی گئیں۔