پاکستان کے ورلڈکپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے بعد پاکستان کی ورلڈکپ کِٹ کی بھی رونمائی کر دی گئی ہے۔ شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ قومی کھلاڑی بھی اس حوالے سے کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر کِٹ پہن کر تصاویر شیئر کیں۔
لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ بچپن ہی سے پاکستان کے لیے ورلڈکپ کِٹ پہن کا کھیلنا خواب تھا جو اب پورا ہونے جا رہا ہے۔ شاداب خان نے امید ظاہر کی کہ محنت کر کے ورلڈکپ ٹرافی پاکستان لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
سینیئر کھلاڑی محمد حفیظ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کی خوبصورت کِٹ پہننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اوپنر امام الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ورلڈکپ کے لیے نعرہ "ووئی ہیو ووئی وِل" لکھنے پر ہی اکتفا کیا۔