Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ کا میلہ سجنے میں اب کم ہی وقت رہ گیا ہے اور تمام ہی کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی کے لیے کمر کس لی ہے۔ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی ورلڈکپ میں اپنی دھاک بٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بولنگ سے بیٹسمینوں کو کنٹرول کریں گے جبکہ اپنے بلے سے گیم "فنش" کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ وہ اس ایونٹ میں خود کو ایک بہترین آل راؤنڈر کے طور پر منانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ میں بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ پر بھی خاصی توجہ دے رہا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈاٹ بالز کراؤں تا کہ بیٹسمین پر دباؤ پڑے اور وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔