Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی ورلڈکپ کِٹ کی رونمائی ہو چکی اور شاہینوں نے برسٹل میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے جہاں قومی ٹیم کل افغانستان کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔ ورلڈکپ کی کِٹ زیب تن کر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈکپ سے ہیروز نکلتے ہیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ پاکستان کیلئے اچھا پرفارم کریں۔ شعیب ملک نے کہا کہ یہ کِٹ پہن کر آپ فخر محسوس کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا اور میں ورلڈکپ میں ملک کے لیے اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ میرے کیریئر میں ورلڈکپ جیتنے کی جو کمی ہے اس کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔
فخر زمان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد میری ہر چیز بدل گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے بہت پرجوش ہوں اور زیادہ خوشی اس وقت ہو گی جب میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں گے۔