Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کیریبین پریمیر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس مرتبہ پاکستان کے آل راؤنڈر سہیل تنویر کسی بھی فرنچائز کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ شعیب ملک، شاداب خان، آصف علی اور وہاب ریاض سی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں معاہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
شعیب ملک اور شاداب خان گیانا ایمازون واریئرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ آصف علی اور وہاب ریاض بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
کیریبین پریمیر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 4 ستمبر سے شروع ہو گا اور ایونٹ کا فائنل 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔