Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلیںڈ اینڈ ویلز میں 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈکپ سے پہلے آئی سی سی کی جانب سے پلیئرز کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ روہت شرما دوسرے، روس ٹیلر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین شائے ہوپ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم اپنی 7ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کی 9ویں اور امام الحق کی 14ویں پوزیشن برقرار ہے۔ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان کے عماد وسیم کا چوتھا اور محمد حفیظ کا ساتواں نمبر ہے۔
بولرز کی ون ڈے رینکنگ کو دیکھا جائے تو بھارت کے نوجوان فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے اور افغانستان کے راشد خان کا تیسرا نمبر ہے۔ کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ 20 میں شامل نہیں ہے۔