Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کیریبین پریمیر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، آصف علی اور وہاب ریاض سمیت نوجوان کرکٹرز عماد بٹ، اسامہ میر اور محمد حسنین سی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں معاہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
عماد وسیم، آصف علی اور وہاب ریاض بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ گیانا ایمازون واریئرز نے شعیب ملک اور شاداب خان کو اپنا ٹیم میں شامل کیا ہے۔ عماد بٹ جمیکا تلاواز، اسامہ میر سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور محمد حسنین ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔
تینوں نوجوان پاکستانی کرکٹرز پہلی مرتبہ سی پی ایل میں حصہ لیں گے۔ کیریبین پریمیر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 4 ستمبر سے شروع ہو گا اور ایونٹ کا فائنل 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔