Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کو 0-4 سے شکست ہوئی تو شائقین اور تجزیہ کاروں نے ٹیم کی پرفارمنس سمیت پلئینگ الیون کی سلیکشن پر بھی سوالات اٹھائے۔ سلیکشن کمیٹی بھی انگلینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون کے انتخاب سے خوش دکھائی نہیں دے رہی۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں اور ذرائع کے مطابق اب حتمی گیارہ کھلاڑی منتخب کرنے میں ان کا اہم کردار ہو گا۔ ان کے انگلینڈ جانے کا مقصد بھی یہی ہے۔
کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد بھی اس مشاورت میں شامل ہوں گے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق اس کام کے ساتھ قومی ٹیم کے بیٹسمینوں کو نیٹ پریکٹس میں ٹِپس بھی دیں گے۔