Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ایلکس ہیلز ورلڈکپ سے ڈراپ کیے جانے پر افسردہ نظر آ رہے ہیں اور اب انھوں نے انگلش ٹیم میں جلد از جلد واپسی کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔ ایلکس ہیلز کو ڈرگ پالیسی کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ کیریبین پریمیر لیگ کی فرنچائز بارباڈوس ٹرائیڈینٹس نے ایلکس ہیلز کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر کی لیگز میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے پھر سے ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔ اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈک سے پہلے ٹیم میں واپسی کرنا ان کا ہدف ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے کیے پر نہ معافی مانگیں گے اور نہ ہی کوئی صفائی دیں گے۔