Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لیجنڈری سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ سے پہلے بھارتی ٹیم کو اہم تجویز دے دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ مجھے نہیں پتا ورلڈکپ میں ٹیم کمبی نیشن کیا بنایا جائے گا مگر مہندر سنگھ دھونی اگر نمبر پانچ پر کھیلیں گے تو ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ شیکھر دھون اور روہت شرما کو ہی اوپننگ کرنی چاہیے، ویرات کوہلی کو نمبر تین پر بیٹنگ کرنا ہو گی جبکہ نمبر چار کے لیے کوئی مستند بیٹسمین ہونا چاہیے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ابتدائی بیٹسمینوں کے آؤٹ ہونے کے بعد دھونی میچ کو آخر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اختتامی اوورز میں ہاردک پانڈیا کے ساتھ اچھے ہارڈ ہٹر بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے مزید کہا کہ دو نئی گیندوں کی وجہ سے یہ ورلڈکپ بولرز کے لیے بہت برا ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ گیند زیادہ پرانی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ریورس سوئنگ میں مشکلات پیش آتی ہیں۔