Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا پہنچ گئی ہے۔ سری لنکا میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی وجہ سے دورہ ملتوی کر کے ری شیڈول کیا گیا تھا۔ قومی ٹیم رات گئے روحیل نذیر کی قیادت میں سری لنکا روانہ ہوئی تھی۔ پاکستان انڈر-19 ٹیم سری لنکا میں پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔
پہلا ون ڈے میچ 26، دوسرا 28 اور تیسرا 31 مئی کو کھیلا جائے گا۔ چوتھا ون ڈے میچ دو اور پانچواں 5 جون کو کھیلنے کے بعد قومی ٹیم 6 جون کو وطن واپس آ جائے گی۔
اس کے بعد 19 جون سے 7 جولائی تک پاکستان انڈر-19 ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ انڈر-19 ٹیم کے دوروں کا مقصد ورلڈکپ کی تیاری کرنا ہے جو اگلے سال جنوری اور فروری میں جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا۔