Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ شروع ہونے میں بس اب چند روز ہی باقی ہیں۔ ورلڈکپ سے ایک ہفتہ قبل تمام کپتانوں کی لندن میں پریس کانفرنس کروائی گئی تو کپتانوں نے جیت کا عزم ظاہر کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران تمام کپتانوں سے ایک دلچسپ سوال ہوا کہ وہ حریف ٹیم کے کس کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہیں گے؟
دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ورلڈکپ میں بولرز کا کردار اہم ہو گا اس لیے وہ اپنی ٹیم میں ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر کگیسو رباڈا کو شامل کرنا چاہیں گے کیونکہ وہ ایک زبردست بولر ہیں۔
اسی سوال کہ جواب میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ وہ تین بولرز شامل کریں گے جن میں راشد خان، جسپریت بمراہ اور پیٹ کمنز شامل ہیں۔ فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ یہاں کی پچز بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہیں اور میرے خیال میں جو ٹیم سب سے اچھی بولنگ کرے گی وہی ٹرافی کی حقدار ہو گی۔
کیوی کپتان کین ویلیمسن نے بھی جیت کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ ہم گزشتہ کئی عرصے سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور امید ہے میگا ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔