Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی کے "گیم چنیجر" فاسٹ بولرز کی فہرست میں حسن علی کو جگہ ملی تو 14 اسپنرز میں شاداب خان بھی شامل تھے لیکن پانچ "گیم چینجر" آل راؤنڈرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں حالانکہ ون ڈے کرکٹ میں آل راؤنڈرز کی عالمی رینکنگ میں عماد وسیم کا چوتھا اور محمد حفیظ کا ساتواں نمبر ہے۔
"گیم چینجرز" میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو جگہ ملی ہے جن کا ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلا نمبر ہے۔ ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل بھی اس فہرست میں شامل ہیں جو فلک شگاف چھکے مارنے کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ انگلینڈ میں نئے ریکارڈز قائم کریں گے۔
آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس بڑی تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں جو کہ ٹاپ آرڈر سے لوئر آرڈر تک بیٹنگ کر سکتے ہیں۔ بھارت کے ہاردک پانڈیا بھی "گیم چینجرز" میں شامل ہیں اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔