Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ بولر محمد سمیع نے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا مگر ان کا کہنا ہے کہ فیورٹ کہنے سے ٹیم کو کامیابی نہیں ملے گی، ورلڈکپ میں فتح حاصل کرنی ہے تو بھرپور محنت اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد سمیع نے کہا کہ ان کی نیک خواہشات پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں اور امید ہے قومی ٹیم عالمی کپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا جبکہ ورلڈکپ میں ہر میچ اہم ہو گا کیونکہ آخر تک ٹورنامنٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ 33 ٹیسٹ اور 87 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد سمیع قومی ٹیم میں واپسی کے خواب نہیں دیکھتے لیکن محنت ضرور کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم کو جب بھی میری ضرورت ہوئی تو میں تیار ہوں۔