Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ICC Cricket World Cup 2019

گزشتہ روز لندن میں پریس کانفرنس ہوئی جہاں ورلڈکپ میں حصہ کرنے والی تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے میچ میں کھلاڑیوں پر ہمیشہ اضافی دباؤ ہوتا ہے مگر ہماری کوشش ہو گی کہ 16 جون کو ہونے والے مقابلے میں زیادہ پریشر نہ لیں۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں تمام ٹیمیں ہی مضبوط ہے اس لیے کوئی بھی میچ ہماری ٹیم کیلئے آسان نہیں ہو گا، بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، اگر ہمیں کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہر میچ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس مرتبہ ہم حریف ٹیموں کو اپ سیٹ کرنے نہیں بلکہ ورلڈکپ میں فتح حاصل کرنے کے ارادے سے آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ سری لنکا کے کپتان دیمتھ کرونارتنے کا کہنا تھا میگا ایونٹ میں سری لنکا کی ٹیم فیورٹ نہیں ہے مگر ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ کسی بھی حریف ٹیم کو شکست دے سکے۔